اپریل 2023 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 2.2 ارب ڈالر بھجوائے ،ا سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):اپریل 2023 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 2.2 ارب ڈالر بھجوائے ۔بدھ کو اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2023 میں ترسیلات زر کی مد میں 2.2 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ نمو کے لحاظ سے اپریل 2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 12.9 فیصد کمی ہوئی۔ مالی سال 23 …

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):اپریل 2023 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 2.2 ارب ڈالر بھجوائے ۔بدھ کو اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2023 میں ترسیلات زر کی مد میں 2.2 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

نمو کے لحاظ سے اپریل 2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 12.9 فیصد کمی ہوئی۔ مالی سال 23 کے ابتدائی دس مہینوں میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی مد میں مجموعی طور پر 22.7 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 13 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

اپریل 2023 میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (489.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (382.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (360.7 ملین ڈالر) اور امریکہ (275.8 ملین ڈالر) شامل ہیں۔