پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا، ملک بھر سے قافلے روانہ،کارکنان پر امن طریقے سے اسلام آباد پہنچیں، مولانا فضل الرحمان

90

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):پاکستان دیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )اور جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا، دھرنے میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے روانہ ہوگئے ہیں، عوام اب عوامی عدالت میں فیصلہ کریں گے ۔

مرکزی میڈیا سیل جمعیت علما اسلام کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ا نہوں نے یہ بات اپنے ایک ٹویٹ میں کہی ہے۔ ٹویٹ میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا، دھرنے میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے روانہ ہوگئے ہیں، عوام اب عوامی عدالت میں فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کارکنان پر امن طریقے سے اسلام آباد پہنچیں، کل سپریم کورٹ کے سامنے ملاقات ہوگی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کی حفاظت بھی ہم کریں گے۔