وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا ہم نیوز کے اینکرپرسن ثمر عباس کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

499
یوم تکریم شہداپاکستان ۔ آج شہدا، غازیوں، ان کے اہل خانہ اور وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا فقید المثال مظاہرہ کر کے سانحہ 9 مئی کو ”نو“ کہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ہم نیوز کے اینکر پرسن ثمر عباس کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے ثمر عباس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے، اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔