اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) ادیبوں، دانشوروں اور اہل قلم کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہو گی جس میں پاکستان کے علاوہ ترکی، لبنان، سپین، مالدیپ، چین، سنگاپور، ایران، آذربائیجان، افغانستان، عمان اور جرمنی سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے نامور علمی اور ادبی شخصیات شریک ہوں گی۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کی سرپرستی میں کانفرنس کا اہتمام اکادمی …
مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کنونشن سینٹر کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) ادیبوں، دانشوروں اور اہل قلم کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہو گی جس میں پاکستان کے علاوہ ترکی، لبنان، سپین، مالدیپ، چین، سنگاپور، ایران، آذربائیجان، افغانستان، عمان اور جرمنی سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے نامور علمی اور ادبی شخصیات شریک ہوں گی۔ قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کی سرپرستی میں کانفرنس کا اہتمام اکادمی ادبیات پاکستان نے کیا ہے۔ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے منگل کو کنونشن سینٹر کا دورہ کیا اور کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر، وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن انجینئر عامر حسن اور اکادمی ادبیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قاسم بگھیو بھی موجود تھے۔








