وفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجو کی پریس کانفرنس

کراچی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ فشنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا، غیر قانونی جالوں کے استعمال سے مچھلی کی اقسام نایاب ہو رہی ہیں، سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کو فشنگ کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار …

کراچی ۔ 3 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ فشنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا، غیر قانونی جالوں کے استعمال سے مچھلی کی اقسام نایاب ہو رہی ہیں، سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کو فشنگ کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ 5.8 ملین ڈالرز خرچ کر کے فشنگ کے حوالے سے رپورٹ تیار کرائی گئی جو خطرناک ہے کیونکہ جو عمل سمندر کے اندر ہو رہا ہے اگر اس طرح جاری رہا تو شاید آئندہ نسلوں کو سمندر سے مچھلی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی جالوں کے استعمال سے سمندری حیات تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جال کے استعمال پر پابندی ہے مگر پاکستانی سمندر کی حدود میں اس کا بے دریغ استعمال ہو رہا ہے۔ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ مچھلی کی کچھ اقسام نایاب ہوتی جا رہی ہیں جو تشویش ناک عمل ہے۔

Leave a Reply