پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان پانامہ کیس میں حکومت کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکے،ایک بار پھر پی ٹی آئی کو ہی شکست کا سامنا ہو گا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جانب …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان پانامہ کیس میں حکومت کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکے،ایک بار پھر پی ٹی آئی کو ہی شکست کا سامنا ہو گا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے پانامہ کیس میں عدالت میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں پیش کیا جا سکا تو وہ اب نئی من گھڑت کہانیاں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے آج کی پریس کانفرنس میں ایک بار پھر غیر مصدقہ دستاویزات پیش کر کے من گھڑت کہانی بنانے کی کوشش کی ہے کیونکہ ان کا ایجنڈا ہی یہ ہے کہ عوام میں یہ تاثر پیدا کریں کہ پانامہ کیس کے معاملے میں ان کے پاس تمام ٹھوس ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی پریس کانفرنس کر کے صرف عدالت پر اثر انداز ہونا چاہتی ہے،پی ٹی آئی ہمیشہ حکومت پر الزامات ہی لگاتی آئی ہے جوڈیشل کمیشن کے معاملے میں بھی یہ جھوٹے نکلے، پانامہ کیس کے معاملے میں بھی یہ لوگ ہی شرمندہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی ہم ہی عوام کے سامنے بھی سرخرو ہونگے اور پی ٹی آئی کو ایک بار پھر شکست کا سامنا ہو گا۔

Leave a Reply