سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈراور بیلا روس کے سفیر کی ملاقاتیں

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر، آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کی ممبر اور بیلا روس کے سفیر نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منگل کو علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحرین کے نیشنل گارڈزکے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بحرین کے نیشنل گارڈز کے کمانڈر، آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کی ممبر اور بیلا روس کے سفیر نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منگل کو علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحرین کے نیشنل گارڈزکے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ مسلم ممالک کے مابین قریبی تعاون دہشت گردی اور آپس کے اختلافات کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کےلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں امن اور قریبی تعاون کو فروغ دینے کےلئے بحرین کے ساتھ مضبوط شراکت داری کےلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے انتہاءپسند عناصر اور مغربی ذرائع ابلاغ کی طرف سے اسلام کو تشدد اور عدم برداشت کا مذہب پیش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسلام کے صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کےلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply