ہوانا ۔ 3 جنوری (اے پی پی)کیوبا میں کچھ عرصہ پہلے انتقال کر جانے والے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کے اعزاز میں ایک بڑی فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ہوانا کے انقلاب سکوائر پر ہونے والی اس تقریب میں فوجی اور ملیشیا کے دستوں نے حصہ لیا۔ اٹھاون برس پہلے اسی دن فیڈل کاسترو کی قیادت میں گوریلا فائٹرز اپنی جنگ جیتنے میں …
کیوباکے آنجہانی رہنما فیڈل کاسترو کے اعزاز میں بڑی فوجی پریڈ

مزید خبریں
ہوانا ۔ 3 جنوری (اے پی پی)کیوبا میں کچھ عرصہ پہلے انتقال کر جانے والے انقلابی رہنما فیڈل کاسترو کے اعزاز میں ایک بڑی فوجی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ہوانا کے انقلاب سکوائر پر ہونے والی اس تقریب میں فوجی اور ملیشیا کے دستوں نے حصہ لیا۔ اٹھاون برس پہلے اسی دن فیڈل کاسترو کی قیادت میں گوریلا فائٹرز اپنی جنگ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ 2006ءاور 2011ءکے برعکس اس مرتبہ ہتھیاروں سے لیس گاڑیاں پریڈ میں شامل نہیں کی گئیں۔








