عمران خان کے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سمجھ سے بالاتر ہیں،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کیخلاف آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کرنے سے متعلق الزامات تراشی شروع کر دی ہے۔ ایک نجی ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ضمنی اور مقامی حکومتوں …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کیخلاف آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کرنے سے متعلق الزامات تراشی شروع کر دی ہے۔ ایک نجی ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ضمنی اور مقامی حکومتوں کے انتخابات میں پہلے ہی شکست کا سامنا کر چکے ہیں اور انہیں سال 2018ءکے عام ا نتخابات میں بھی اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے الزام تراشی سے ایک ہارے ہوئے شخص کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی اور موثر پالیسیوں کی بدولت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ا

Leave a Reply