انقرہ ۔ 4 جنوری (اے پی پی) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے داعش کے خلاف جنگ میں اپنے امریکی اتحادی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کو جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ شام میں کردوں کے عسکری گروپ پیپلز پروٹیکشن یونٹ [YPG] …
امریکا، کرد باغیوں کی مدد کرنا چھوڑ دے ، ترکی

مزید خبریں
انقرہ ۔ 4 جنوری (اے پی پی) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے داعش کے خلاف جنگ میں اپنے امریکی اتحادی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کو جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ شام میں کردوں کے عسکری گروپ پیپلز پروٹیکشن یونٹ [YPG] کی مدد کرنا چھوڑ دے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق ترک وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں حکمراں جماعت ’آق‘ کے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ امریکا, شام میں سرگرم کرد جنگجو گروپ کی اسلحہ فراہمی سمیت دیگر مادی امداد بند کرے گا۔








