اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے بدھ کو یہاں یورپین پارلیمنٹ کے رکن راجہ محمد افضل نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے ، یورپ میں اس معاملہ کو اجاگر کرنے کی …
وفاقی وزیر محمد یوسف سے یورپین پارلیمنٹ کے رکن راجہ محمد افضل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے بدھ کو یہاں یورپین پارلیمنٹ کے رکن راجہ محمد افضل نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے ، یورپ میں اس معاملہ کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو بھی ہر فورم پر اٹھانے کی ضرورت ہے۔ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔








