بارش اور پہاڑوں پر برف باری آئندہ ہفتہ تک جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈیژن، فاٹا، خیبر پختونخوا،کوئٹہ، ژوب ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر وقفے وقفے سے جاری بارش اور پہاڑوں پر برف باری آئندہ ہفتہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا،فاٹا، گلگت بلتسسان …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈیژن، فاٹا، خیبر پختونخوا،کوئٹہ، ژوب ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر وقفے وقفے سے جاری بارش اور پہاڑوں پر برف باری آئندہ ہفتہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا،فاٹا، گلگت بلتسسان اور کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش دیرمیں49 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply