طارق فضل چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہم عدالت اور عوام کو مطمئن کریں گے، تحریک انصاف فیصلہ کرے اس نے ہمارے ساتھ کس پچ پر میچ کھیلنا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم بڑے دونوں سے دعائیں کررہی تھی اور اللہ تعالیٰ نے باران رحمت دے …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہم عدالت اور عوام کو مطمئن کریں گے، تحریک انصاف فیصلہ کرے اس نے ہمارے ساتھ کس پچ پر میچ کھیلنا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم بڑے دونوں سے دعائیں کررہی تھی اور اللہ تعالیٰ نے باران رحمت دے دی ہے اور سپریم کورٹ میں نئے بنچ نے پاناما لیکس پر کیس کی سماعت دوبارہ سے شروع کردی ہے اور کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن ) اس بات کو خوش آئند سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کی تمام قیادت اس بات پر مطمئن ہے کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے اس کیس کی سماعت شروع کی ہے۔

Leave a Reply