پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف سے ہارنے والے مریم نواز سے بھی شکست کھائیں گے،آج عدالت عظمیٰ میں چار سوالوں سے ہٹ کر نئی کہانیاں گھڑی گئی ہیں، سال بھی نیا اور عدالتی بینچ بھی نیا ہے لیکن تحریک انصاف کے جھوٹ پرانے ہیں، عمران خان مصدقہ ثبوت لیکر آئیں اور قوم …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف سے ہارنے والے مریم نواز سے بھی شکست کھائیں گے،آج عدالت عظمیٰ میں چار سوالوں سے ہٹ کر نئی کہانیاں گھڑی گئی ہیں، سال بھی نیا اور عدالتی بینچ بھی نیا ہے لیکن تحریک انصاف کے جھوٹ پرانے ہیں، عمران خان مصدقہ ثبوت لیکر آئیں اور قوم کو کہانیاں نہ سنائیں۔ بدھ کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے آج عدالت عظمیٰ میں چار سوالوں سے ہٹ کر نئی کہانیاں گھڑی گئی ہیں، سال بھی نیا ہے اور عدالتی بینچ بھی نیا ہے لیکن پی ٹی آئی کا جھوٹ وہی پرانا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے اب وزیراعظم محمد نوازشریف کی بجائے مریم نواز کو ہدف بنایا ہے ،وزیر اعظم محمد نوازشریف کے خلاف تو کوئی کیس ثابت نہیں ہوا، نہ ملکیت ثابت ہوئی نہ ہی منی لانڈرنگ ثابت کرسکے، وزیراعظم محمد نوازشریف کا نام پاناما پیپرز میں نہیں ہے۔

Leave a Reply