بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہرکررہے ہیں، وزیر ریلوے منصوبہ جات کی فزیبلٹیزکےلئے اپنی وزارت کی ٹیکنیکل ایڈوائس فراہم کرکے صوبوں کو سہولت دیں ، وزیراعظم محمد نواز شریف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس خطاب وزیر اعظم کو پاک چین اقتصادی راہداری کی چھٹی مشترکہ تعاون کمیٹی میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس خطاب

مزید خبریں
بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہرکررہے ہیں، وزیر ریلوے منصوبہ جات کی فزیبلٹیزکےلئے اپنی وزارت کی ٹیکنیکل ایڈوائس فراہم کرکے صوبوں کو سہولت دیں ، وزیراعظم محمد نواز شریف کا اعلیٰ سطح کے اجلاس خطاب
وزیر اعظم کو پاک چین اقتصادی راہداری کی چھٹی مشترکہ تعاون کمیٹی میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہرکررہے ہیں جس سے ہماری کامیاب اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ کار دوست ماحول کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں انہیں پاک چین اقتصادی راہداری کی چھٹی مشترکہ تعاون کمیٹی میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو 29 دسمبرکو بیجنگ میں منعقد ہوئی تھی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 300 میگاواٹ بجلی کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں اور یہ منصوبہ جلد شروع ہوگا، گوادر واٹرسپلائی منصوبہ ، ہسپتال، ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس اورصوبائی ہیڈکوارٹرزمیںماس ٹرانزٹ ریلوے منصوبہ پربھی جے سی سی میں بات چیت ہوئی۔انہیں مزید بتایا گیا کہ چین نے سی پیک میں انڈس کیسکیڈ منصوبہ جات کا جائزہ لینے پربھی اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نے وزارت پانی و بجلی کو سی پیک کے تحت 1.5ارب ڈالر مالیت کے مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے معاہدے پرمبارکباد دی اور اس پرعملدرآمد کےلئے سرگرمی سے پیروی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ماس ٹرانزٹ منصوبہ جات کو چاروں صوبوں میں شامل کرنے پر پاکستانی ٹیم کو بھی مبارکباد دی اوروزیر ریلوے کو ہدایت کی کہ وہ منصوبہ جات کی فزیبلٹیزکےلئے اپنی وزارت کی ٹیکنیکل ایڈوائس فراہم کرکے صوبوں کو سہولت دیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہرکررہے ہیں جس سے ہماری کامیاب اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ کار دوست ماحول کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراتی رابطے کے منصوبہ جات سے پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں سرمایہ کاری آئے گی۔








