حکومت اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے، مستقبل کی نسل کیلئے اقتصادی خوشحالی یقینی بنانے اور وژن2025ءکو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے اور وہ اس مقصد کےلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، مستقبل کی نسل …
حکومت اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے، مستقبل کی نسل کیلئے اقتصادی خوشحالی یقینی بنانے اور وژن2025ءکو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

مزید خبریں
حکومت اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے، مستقبل کی نسل کیلئے اقتصادی خوشحالی یقینی بنانے اور وژن2025ءکو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی ترقی کیلئے پرعزم ہے اور وہ اس مقصد کےلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، مستقبل کی نسل کیلئے اقتصادی خوشحالی یقینی بنانے اور 2025ءکے وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بدھ کو یہاں یونیورسٹی صنعت اشتراک کے موضوع پر ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی اقتصادی ترقی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے مراکز اور پیداواری سیکٹرز کے مابین کمزور رابطے اہم چیلنج ہے تاہم حکومت اس چیلنج سے بخوبی آگاہ ہے اور اس خلاءکو پر کرنے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم کی بنیاد پر معیشت، فعال صنعت اور اقتصادی ترقی کیلئے یونیورسٹی اور صنعت کے درمیان اشتراک انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تحقیق اور ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کیلئے موجودہ مالی سال کے دوران مختص بجٹ میں چار گنا اضافہ کیا ہے۔








