اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے موثر انداز میں کام کر رہی ہے اور پیداواری لاگت کو کم کرنے اور زراعت کو منافع بخش شعبہ بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے بدھ کو یہاں ایک …
وفاقی حکومت زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے موثر انداز میں کام کر رہی ہے،وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے موثر انداز میں کام کر رہی ہے اور پیداواری لاگت کو کم کرنے اور زراعت کو منافع بخش شعبہ بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے بدھ کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد زراعت کا شعبہ صوبوں کو منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حکومت صوبہ بلوچستان سمیت دیگر دور افتادہ علاقوں میں چھوٹے کسانوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبہ کو منافع بخش بنانے کیلئے ایک ہزار چھوٹے کسانوں کو تربیت فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے خصوصی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے مزید کاشتکاروں کو تربیت کی فراہمی کا منصوبہ بھی زیر غور ہے جس سے نہ صرف پیداواری لاگت کم ہو گی بلکہ کسانوں کی فلاح و بہبود میں بھی اضافہ ہو گا۔








