راولپنڈی ۔ 4 جنوری (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلیمان الخلیفہ نے ملاقات کی ۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کمانڈر نیشنل گارڈ بحرین لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلیمان الخلیفہ جو کہ پاکستان کے سرکاری دورہ پر ہیں نے …
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے کمانڈر نیشنل گارڈ بحرین لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلیمان الخلیفہ کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 4 جنوری (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلیمان الخلیفہ نے ملاقات کی ۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کمانڈر نیشنل گارڈ بحرین لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلیمان الخلیفہ جو کہ پاکستان کے سرکاری دورہ پر ہیں نے بدھ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے ۔دونوں شخصیات نے دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔








