وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے تین سال کے دوران سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کے خلاف 30804 شکایات نمٹائیں

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے گذشتہ تین سال کے دوران سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کے خلاف 30804 شکایات نمٹائی ہیں۔ وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اور گریوینس کمشنر برائے سمندر پار پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کے خلاف غلط بلوں، گیس کے کم پریشر اور ڈیمانڈ …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وفاقی محتسب سیکرٹریٹ نے گذشتہ تین سال کے دوران سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کے خلاف 30804 شکایات نمٹائی ہیں۔ وفاقی محتسب کے سینئر ایڈوائزر اور گریوینس کمشنر برائے سمندر پار پاکستانیز حافظ احسان احمد کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کے خلاف غلط بلوں، گیس کے کم پریشر اور ڈیمانڈ نوٹس کے عدم اجراءکی شکایات دائر کی گئیں۔ اس کے علاوہ گیس میٹروں کی غلط ریڈنگ، اوگرا کی ہدایات کی خلاف ورزی اور نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی سے انکار کی شکایات بھی آئیں۔ وفاقی محتسب نے ان تمام شکایات کو نمٹا دیا ہے۔ وفاقی محتسب کے 355 فیصلوں کے خلاف صدر پاکستان کو اپیل دائر کی گئیں جن میں سے 112 کا فیصلہ کیا گیا، ان میں سے صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے 58 فیصلوں کو برقرار رکھا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں نے وفاقی محتسب کی اس کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب وفاقی سرکاری اداروں کے خلاف شکایات کے فیصلے 45 روز میں کر رہا ہے۔

Leave a Reply