قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن رزینہ عالم خان کا جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن اور سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد میں کمی حوصلہ افزاءہے اور اس قومی خدمت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ بدھ کو یہاں ادارہ کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس میں این سی ایچ ڈی کے سینئر حکام سے …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن اور سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد میں کمی حوصلہ افزاءہے اور اس قومی خدمت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ بدھ کو یہاں ادارہ کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس میں این سی ایچ ڈی کے سینئر حکام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد میں 20 لاکھ کمی کو مزید کم کرنا چاہئے، یہ رجحان اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے اندراج میں اضافہ اور خواندگی کی شرح بڑھانے کیلئے بالخصوص دور افتادہ علاقوں میں ہمیں زیادہ محنت اور تیزی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ رزینہ عالم خان نے کہا کہ گذشتہ سال کے دوران این سی ایچ ڈی نے 5949 فیڈرل سکولوں میں پسماندہ علاقوں کے 82166 بچوں کا اندراج کرایا جہاں 6581 اساتذہ 310146 طلباءکو تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔

Leave a Reply