حکومت قومی ایئر لائن کی مکمل بحالی کے لئے پرعزم ہے، سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم

کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم اپنی قومی ایئرلائن کو درست نہ کرسکیں، ادارے کی بہتری کے لئے حکومت اور پارلیمان مخلصانہ کوشش کر رہی ہے، حکومت نے توانائی کے بحران پر بڑی حد تک قابوں پالیا ہے، سی پیک پر کام ہو رہا ہے اسی طرح قومی ایئرلائن …

کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم اپنی قومی ایئرلائن کو درست نہ کرسکیں، ادارے کی بہتری کے لئے حکومت اور پارلیمان مخلصانہ کوشش کر رہی ہے، حکومت نے توانائی کے بحران پر بڑی حد تک قابوں پالیا ہے، سی پیک پر کام ہو رہا ہے اسی طرح قومی ایئرلائن کو درپیش مسائل بھی حل کرلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کے ہیڈ آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی سب کمیٹی کے کنوینر سینیٹر سید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں پی آئی اے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سب کمیٹی کے ممبرسینیٹر فرحت اللہ بابر ، سینیٹر جنرل (ر) عبد القیوم، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے برنڈ ہلڈن برانڈ اور انتظامیہ کے دیگر سینئر آفسران سمیت سیکریٹری قائمہ کمیٹی حفیظ اللہ شیخ اور جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن حسن بیگ نے بھی شرکت کی ۔ کنوینر سب کمیٹی سینیٹر مظفر حسین شاہ نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد پی آئی اے کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے اور ٹھوس اقدامات کی بنیاد پر سفارشات سینیٹ کی کمیٹی کو دینی ہیں۔

Leave a Reply