اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تجارت کے فروغ کےلئے نقل و حمل کی مستعدی بھی پیداواری صلاحیت اور تجارتی محصولات میں کمی لانے جتنی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بات نیشنل ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کے وہ مہمان خصوصی تھے۔ اس ورکشاپ کا موضوع عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا نیشنل ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تجارت کے فروغ کےلئے نقل و حمل کی مستعدی بھی پیداواری صلاحیت اور تجارتی محصولات میں کمی لانے جتنی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے یہ بات نیشنل ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کے وہ مہمان خصوصی تھے۔ اس ورکشاپ کا موضوع عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی سہولت بارے معاہدہ پر عملدرآمد ہے۔ 6 جنوری تک جاری رہنے والی اس ورکشاپ کا اہتمام وزارت تجارت نے یوایس ایڈ کے ٹریننگ فارپاکستان پراجیکٹ نے کیا تھا۔وفاقی وزیر تجارت نے ورکشاپ کے شرکاءکا خیر مقدم کیا اور کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی سہولیات بارے معاہدہ سے سرحدی طریقہ کار میں تیزی اور شفافیت میں بہتری آتی ہے جس سے بین الاقوامی تجارتی سودوں کی لاگت میں کمی آتی ہے اور اس سے وقت کی بھی بچت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے تمام ممالک کے اقتصادی ایجنڈا میں تجارت کی سہولیات بڑی اہم ہوتی ہیں اور حقیقت ہے کہ پیداواری استعداد کی طرح نقل وحمل کی مستعدی بھی بہت اہم ہوتی ہے۔








