اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنے وطن کو آزاد کرانے کا عزم کر لیاہے،آزادی کشمیریوں کے ڈی این اے میں شامل ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو یہاں کشمیر سے متعلق بین االاقوامی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنے راہنماوں کی بہادری اور جرات کو خراج …
کشمیریوں نے اپنے وطن کو آزاد کرانے کا عزم کر لیاہے، صدر آزاد کشمیر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنے وطن کو آزاد کرانے کا عزم کر لیاہے،آزادی کشمیریوں کے ڈی این اے میں شامل ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو یہاں کشمیر سے متعلق بین االاقوامی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنے راہنماوں کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیری نوجوانوں نے بھارتی مظالم کے باوجود علم آزادی بلند کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سب کو اپنی انفرادی ذمہ داریاں بھی ادا کرنا ہوں گی۔مسعود خان نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے اپنے وطن کو آزاد کرانے کا عزم کیا ہوا ہے کیونکہ آزادی کشمیریوں کے ڈی این اے میں شامل ہے۔ لارڈ نزیر احمد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی تیمور, جنوبی سوڈان کو اگر قراردادوں کی بنا پر آزادی مل سکتی ہے تو کشمیر کو بھی قراردادوں پر آزادی مل سکتی ہے،رکن یورپی پارلیمان افضل خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دوبارہ سے توانا کرنے کی ضرورت ہے۔








