انقرہ ۔ 5 جنوری (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شام کے سرحدی قصبے الباب پر قبضے کے لیے شامی باغیوں کو کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ حلب میں واقع الباب کو داعش سے قبضہ چھڑانے کے لئے ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ گروہ گذشتہ کئی روز سے کارروائی کررہے ہیں۔اس محاذ پر لڑائی میں ترک …
الباب میں داعش مخالف کارروائی جلد ختم ہونی چاہیے، ترک صدر

مزید خبریں
انقرہ ۔ 5 جنوری (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شام کے سرحدی قصبے الباب پر قبضے کے لیے شامی باغیوں کو کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ حلب میں واقع الباب کو داعش سے قبضہ چھڑانے کے لئے ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ گروہ گذشتہ کئی روز سے کارروائی کررہے ہیں۔اس محاذ پر لڑائی میں ترک فوج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کہا کہ الباب میں جلد کارروائی مکمل ہوجائے گی۔اس کی تکمیل کے بعد ہم دہشت گرد تنظیموں کے زیر قبضہ دوسروں علاقوں کو پاک کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ بالخصوص منبج میں کارروائی کی جائے گی۔منبج الباب سے پچاس کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔اس قصبے پر امریکا کی حمایت یافتہ کرد،عرب جمہوری فورسز کا کا قبضہ ہے۔








