مینوفیکچرنگ سیکٹر برآمدات کے لیے معیاری اشیا کی پیداوار کے ذریعے بین الاقوامی تجارت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، مہر کاشف یونس

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر برآمدات کے لیے معیاری اشیا کی پیداوار کے ذریعے بین الاقوامی تجارت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مضبوط مینوفیکچرنگ سیکٹر سے ملک تجارتی لحاظ سے سرپلسہوتے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوتا ہے۔ بدھ کو یہاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر برآمدات کے لیے معیاری اشیا کی پیداوار کے ذریعے بین الاقوامی تجارت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مضبوط مینوفیکچرنگ سیکٹر سے ملک تجارتی لحاظ سے سرپلسہوتے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوتا ہے۔

بدھ کو یہاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر جی ڈی پی میں اضافہ اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرکے معیشت کو مضبوط بناتا ہے۔ اس سے ہنر مند اور غیر ہنر مند دونوں طرح کی ملازمتیں پیدا ہوتی ہیں اور بے روزگاری و غربت میں کمیآتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ میں تکنیکی ترقی پیداواری صلاحیت، کارکردگی اور مسابقت میں اضافہ کرتی ہے، برآمدی صنعتیں معاشی تنوع میں حصہ ڈالتی ہیں اور کسی ایک شعبے پر انحصار کم ہوتا ہے۔ مہر کاشف یونس نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر سرمایہ کاری کو راغب کر کے اور صنعتی کلسٹر بنا کر شہری و دیہی دونوں علاقوں میں ترقی لاتا ہے اس سے علاقائی معاشی تفاوت کو ختم کرنے میں مدد اور تمام علاقوں میں متوازن ترقی کو فروغ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خام مال کو تیار مصنوعات میں تبدیل کرکے ان کی ویلیو ایڈیشن ہوتی ہے جس سے قوم کی مجموعی دولت میں اضافہ ہوتا ہے اور عالمی معیشت میں مسابقت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر پائیدار اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع، تکنیکی ترقی اور برآمدی مسابقت کے لیے انتہائی اہم ہے اس لئے پالیسی ساز اور حکومت اقتصادی ترقی اور قوم کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے فروغ پر زور دیتے ہیں۔