صدر مملکت ممنون حسین کی سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی کراچی کے طلباءکے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بھر پور استفادہ کےلئے نئی نسل کا کردار اہم ہے اور پاکستان میں پیدا ہونے والے نئے امکانات سے مستفید ہونے کےلئے طلبہ خود کو بھرپور انداز میں تیار کریں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ایوان صدر میں سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی کراچی کے طلباءکے وفد سے ملاقات …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بھر پور استفادہ کےلئے نئی نسل کا کردار اہم ہے اور پاکستان میں پیدا ہونے والے نئے امکانات سے مستفید ہونے کےلئے طلبہ خود کو بھرپور انداز میں تیار کریں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو ایوان صدر میں سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی کراچی کے طلباءکے وفد سے ملاقات کے دوران کہی جس میں وزیر مملکت برائے تعلیم اور پروفشنل ٹریننگ انجنیئر بلیغ الرحمن اور وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کے علاوہ اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی کو قائداعظم سے نسبت کی وجہ سے دوسرے اداروں سے ممتاز مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی معیاری تعلیم کے فروغ کےلئے اپنا کردار اد ا کر رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلباءخود کو جدید تعلیم سے آراستہ کرکے معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے ادارے کی جانب سے شروع کئے گئے نیشنل لیڈر شپ پروگرام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس پروگرام سے نوجوان طبقہ کو بہت فائدہ حاصل ہو گا اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply