اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سلمان حیدر کی بحفاظت بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی ۔ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر سینئر پولیس افسر سلمان حیدر کی رہائش گاہ پر گئے ۔سینئر پولیس آفیسر نے سلمان حیدر کے اہل خانہ کو بتایا کہ وزیر داخلہ کی …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سلمان حیدر کی بحفاظت بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سلمان حیدر کی بحفاظت بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی ۔ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر سینئر پولیس افسر سلمان حیدر کی رہائش گاہ پر گئے ۔سینئر پولیس آفیسر نے سلمان حیدر کے اہل خانہ کو بتایا کہ وزیر داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں سلمان حیدر کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔سلمان حیدر کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے‘ اس سلسلے میں انٹیلی جنس اداروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔اہل خانہ کو ہونے والی ذہنی اذیت اور کرب کا بخوبی احساس ہے‘ کوشش ہے کہ سلمان حیدر کا جلد از جلد پتہ لگایا جائے۔وزیر داخلہ کی جانب سے سلمان حیدر کی خیر و عافیت کے لیے نیک تمناوں کا اظہارکیا گیا ۔








