مغربی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ، درآمدات میں نمایاں کمی

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):مغربی یورپ کے ممالک کو پاکستان کی فاضل تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، گزشتہ مالی سال کے دوران مغربی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ اوران ممالک سے درآمدات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں بیلجئم،فرانس، جرمنی، نیدرلینڈ …

اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):مغربی یورپ کے ممالک کو پاکستان کی فاضل تجارت کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، گزشتہ مالی سال کے دوران مغربی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ اوران ممالک سے درآمدات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں بیلجئم،فرانس، جرمنی، نیدرلینڈ اورمغربی یورپ کے دیگرممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 4.182 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2022کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.04 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2022 کی اسی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک کو برآمدات سے ملک کو4.180 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

 

اعدادوشمارکے مطابق مئی 2023 میں مغربی یورپ کے ممالک کوبرآمدات کاحجم 352.74 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 322.18 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 386.79 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں مغربی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو4.662 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں مغربی یورپ کے ممالک سے 2.86 ارب ڈالرمالیت کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو مالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.60 فیصد کم ہے، مالی سال 2022 کی اسی مدت میں مغربی یورپ کے ممالک سے 4.026 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں تھیں۔

مئی میں مغربی یورپ سے درآمدات کاحجم 172.20 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو اپریل میں 162.73 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 560.65 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں مغربی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر4.35 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔