اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جون کے دوران ماہانہ بنیادوں پر4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 2.184 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے، مئی میں سمندرپارپاکستانیوں نے2.103 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں رواں سال جون میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر22 …
سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جون کے دوران ماہانہ بنیادوں پر4 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جون کے دوران ماہانہ بنیادوں پر4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 2.184 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومئی کے مقابلہ میں 4 فیصدزیادہ ہے، مئی میں سمندرپارپاکستانیوں نے2.103 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں رواں سال جون میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر22 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 27.024 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 14فیصدکم ہے، مالی سال 2022 میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 31.27 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سعودی عرب سے ترسیلات زرکاحجم 6.44 ارب ڈالر، برطانیہ 4.056 ارب ڈالر، یواے ای 4.64 ارب ڈالر، یورپی ممالک 3.12 ارب ڈالر ، امریکا 3.09 ارب ڈالر اور دیگرممالک سے 5.66 ارب ڈالرکی ترسیلات زرریکارڈکی گئیں۔








