اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):سی پیک کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اور بحریہ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حسن داؤد بٹ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں خوشحالی کے ایک نئے دور کاآغاز کردیا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک 2023 میں اپنی 10ویں سالگرہ منا رہے …
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں خوشحالی کے ایک نئے دور کاآغاز کردیا ہے، حسن دوائود بٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جولائی (اے پی پی):سی پیک کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اور بحریہ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر حسن داؤد بٹ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں خوشحالی کے ایک نئے دور کاآغاز کردیا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک 2023 میں اپنی 10ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔سی پیک کےتحت عالمی چیلنجوں کے باوجود کووڈ۔19 کی عالمی وبا ، تنازعات، موسمیاتی تبدیلی، بے روزگاری اور وسائل کی کمی، چین اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ 2013 سے 2022 تک پاکستان کی چین کو برآمدات میں 35 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، جس میں زرعی مصنوعات جیسے تل کے بیج اور سمندری غذا میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت 147 سے زائد ممالک نے حصہ لیا ہے اور چین کی سرمایہ کاری 50 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جس سے ٹیکس ریونیو اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ سی پیک نے روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں، بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے اور علاقائی رابطوں کو بڑھایا ہے، خاص طور پر گوادر بندرگاہ اور آنے والے ہوائی اڈے کے ذریعے۔ اس پیش رفت کو برقرار رکھنے کے لیے، پاکستان کو تکنیکی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، خصوصی اقتصادی زونز پر کام تیزی سے جاری ہے ۔
زراعت اور ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہوگا، ریگولیٹری مسائل کو حل کرنا ہوگا، کاروباری ماحول کو بہتر بنانا ہوگا، اور پیشہ ورانہ تربیت اور ہنر مند افرادی قوت میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک علاقائی صنعتی اور ٹرانس شپمنٹ مرکزمیں تبدیل کرنے میں سی پیک کا کردار اہم ہے۔








