اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی بنجر زمین کو قابل کاشت بنانے کے لئے 13 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان میں زمین کے تنازعات کو حل کرنے کے لئے زرعی اصلاحاتی کمیشن …
گلگت بلتستان کی بنجر زمین کو قابل کاشت بنانے کے لئے 13 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے،وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی بنجر زمین کو قابل کاشت بنانے کے لئے 13 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گلگت بلتستان میں زمین کے تنازعات کو حل کرنے کے لئے زرعی اصلاحاتی کمیشن قائم کر دیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ کمیشن کلمش داس زمین کے تنازعے کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے زراعت کے شعبے کو فروغ دینے اور زراعت کی ترقی کے لئے بین الاقوامی فنڈ کے تحت کام کا آغاز کیا ہے








