فاٹاکوقومی دھارے میںلانے کاعظیم کارنامہ وزیراعظم محمدنواز شریف کامرہون منت ہے،امیرمقام

پشاور۔10جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹاکوقومی دھارے میںلانے کاعظیم کارنامہ وزیراعظم محمدنواز شریف کامرہون منت ہے،فاٹااصلاحات ہوکررہیںگے یہ ہمارے منشورکاحصہ ہے اوراصلاحات میںمزیدبہتری کیلئے تجاویزکاخیرمقدم کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ایم ایل (ن)فاٹاکنونشن کسی کیخلاف نہیںبلکہ فاٹاکے عوام کے حقوق کیلئے ہیں،کالے قانون ایف سی آرکا خاتمہ قبائلی عوام کی زندگی میں روشن کرن لے کر آئیگی،قبائلی عوام خودبھی اس قانون سے چھٹکاراچاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قبائلی علاقوں …

پشاور۔10جنوری (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹاکوقومی دھارے میںلانے کاعظیم کارنامہ وزیراعظم محمدنواز شریف کامرہون منت ہے،فاٹااصلاحات ہوکررہیںگے یہ ہمارے منشورکاحصہ ہے اوراصلاحات میںمزیدبہتری کیلئے تجاویزکاخیرمقدم کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ایم ایل (ن)فاٹاکنونشن کسی کیخلاف نہیںبلکہ فاٹاکے عوام کے حقوق کیلئے ہیں،کالے قانون ایف سی آرکا خاتمہ قبائلی عوام کی زندگی میں روشن کرن لے کر آئیگی،قبائلی عوام خودبھی اس قانون سے چھٹکاراچاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قبائلی علاقوں میںامن کے قیام کاسہرا بھی موجودہ وفاقی حکومت کے سرہے،فاٹاکے عوام کی بروقت اوراحسن طریقے سے بحالی ہماری اولین ترجیح ہے اوروزیراعظم صاحب کواس حوالے متواترتفصیل پیش کی جارہی ہے، دہشت گردی کے خاتمے میںفاٹاکے عوام بے تحاشاقربنایاںدیں ہیںانکی قربانیوںکوکبھی فراموش نہیںکیاجاسکتا ،فاٹامیںامن کے قیام میںپاک فوج کے جوانوں اورقبائلی عوام کی قربانیاںتاریخ کے اوراق میںانمٹ نقوش رکھتی ہیں،قبائلی عوام جان ہتھیلی پررکھ کرپاکستان کے سرحدوںکی بلامعاوضہ محافظ ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply