صدر مملکت اوروزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ملاقات، فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

لاہور۔10 جنوری (اے پی پی ) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے درمیان یہاں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ساڑھے تین برس کے دوران عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور عوام کو …

لاہور۔10 جنوری (اے پی پی ) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے درمیان یہاں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ساڑھے تین برس کے دوران عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہر شعبہ میں میرٹ کو فروغ دیا ہے جبکہ شفافیت اور تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور پاکستان میں صرف ترقی اور خوشحالی کی سیاست کی جگہ ہے۔ یہ وقت اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ انتشار یا احتجاج کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہو ںنے کہا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ اپنی مخلصانہ دوستی کا بھرپور حق ادا کیا ہے اور پورے پاکستان میں سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply