پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ ، کولمبو میں شروع ہو گا

187
سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ

کولمبو۔22جولائی (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ ، کولمبو میں شروع ہو گا ،

پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی ، قومی ٹیم جیت کا عزم لیے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔