ورلڈ بینک نے 2017 ءکیلئے عالمی اقتصادی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کردی

واشنگٹن ۔ 11 جنوری (اے پی پی) ورلڈ بینک نے 2017 ءکیلئے عالمی اقتصادی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں نے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔عالمی بینک کے سینئر پالیسی ساز ایہان کوسے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دنیا بھر کی نظریں امریکی پالیسی سازوں پر لگی ہیں کہ وہ کیسی اقتصادی پالیسی تشکیل …

واشنگٹن ۔ 11 جنوری (اے پی پی) ورلڈ بینک نے 2017 ءکیلئے عالمی اقتصادی شرح نمو کے تخمینے میں کمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیوں نے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔عالمی بینک کے سینئر پالیسی ساز ایہان کوسے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دنیا بھر کی نظریں امریکی پالیسی سازوں پر لگی ہیں کہ وہ کیسی اقتصادی پالیسی تشکیل دیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران عالمی سطح پر اقتصادی شرح نمو 2.7 فیصد رہے گی جبکہ 2016 ءکے دوران یہ 2.3 فیصد رہی تھی۔تاہم امریکا کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ 2016 ءکی 1.6 فیصد اقتصادی شرح نمو کے مقابلے میں رواں سال 2.2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply