وزیراعلی خیبر پختونخوا کی سابق سینیٹر تاج آفریدی مرحوم کے گھر آمد، لواحقین سے تعزیت کا اظہار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا سابق سینیٹر تاج آفریدی کے گھر جا کر تعزیت کا اظہار

پشاور۔ 14 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سابق سینیٹر تاج آفریدی مرحوم کے انتقال پر ضلع خیبر میں ان کے گھر گئے جہاں انہوں نے لواحقین سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعلی نے کہا کہ تاج آفریدی مرحوم کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ ہوا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس آزمائش کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔