امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے،طلبہ افواہوں پر توجہ نہ دیں، جامعہ اردو انتظامیہ

وفاقی اردو یونیورسٹی: کل تمام امتحانی پرچے شیڈول کے مطابق ہوں گے

کراچی۔ 14 جون (اے پی پی):وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید عنایت علی شاہ نے کہا ہے کہ کل پیر کوہونے والے تمام امتحانی پرچے معمول کے مطابق اپنے مقررہ شیڈول کے تحت منعقد ہوں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کسی بھی قسم کی افواہوں یا غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دیں اور اپنی امتحانی تیاری جاری رکھیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ امتحانات کے بروقت اور شفاف انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر چکی ہے۔رجسٹرار نے مزید کہا کہ 15 جون 2026کے بعد ہونے والے تمام امتحانات بھی جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے اور کسی قسم کی رکاوٹ یا تبدیلی کی صورت میں طلبہ کو یونیورسٹی کے سرکاری ذرائع سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔