سرگودھا میں یکم محرم کو یومِ حضرت عمر فاروقؓ عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
سرگودھا میں یکم محرم الحرام کو یوم حضرت عمر فاروقؓ عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

مزید خبریں
سرگودھا۔ 14 جون (اے پی پی):اتحاد العلماء ضلع سرگودھا کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے کہا ہے کہ سرگودھا میں یکم محرم الحرام کو یوم حضرت عمر فاروقؓ پورے عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے
گااوراس دن کی مناسبت سے مساجد میں سیمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نےکہا کہ یکم محرم الحرام کو یوم حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پرمتعدد مساجد اور امام بارگاہوں میں عظمت صحابہ کانفرنسز و سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ مرکزی عید گاہ سے شان فاروق اعظم ریلی نکالی جائے گی جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم محرم کو یوم عمر فاروقؓ کے سلسلہ میں ریلی نکال کر اس دن کو عقیدت واحترام کے ساتھ منانے کا مقصد لوگوں کے دلوں میں عظمت صحابہ اور تحفظ ناموس رسالت کے شعور کو بیدار کرنا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں تحفظ ناموس رسالت اور عظمت صحابہ واہلبیت کی تعلیمات سے روشناس ہو سکیں۔ اس موقع پر پولیس نفری کو تعینات کر کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے۔








