بیجنگ۔11اگست (اے پی پی):چین کے صوبہ ہیبی میں طوفانی بارشوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جبکہ 16 افراد لاپتہ ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے کہا کہ چین کے صوبہ ہیبی میں جمعرات تک ہونے والی بارشوں کے باعث اموات کی تعداد 29 ہو گئی ہے جبکہ 16 افراد لاپتہ ہیں ، جن کی تلاش جاری ہے۔