شام کے فوجی اڈے پر اسرائیلی بمباری

دمشق ۔ 13جنوری (اے پی پی) شام نے اسرائیل پر دمشق کے مغرب میں فوجی ہوائی اڈے پر بمباری کا الزام لگایا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق شامی فوج کا کہنا ہے کہنا ہے کہ مزة کے ہوائی اڈے پر کئی راکٹ گرے ہیں جس کے باعث آگ لگ گئی ہے ،ایمبولینس اڈے کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔شامی فوج نے اسرائیل کو اس حملے …

دمشق ۔ 13جنوری (اے پی پی) شام نے اسرائیل پر دمشق کے مغرب میں فوجی ہوائی اڈے پر بمباری کا الزام لگایا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق شامی فوج کا کہنا ہے کہنا ہے کہ مزة کے ہوائی اڈے پر کئی راکٹ گرے ہیں جس کے باعث آگ لگ گئی ہے ،ایمبولینس اڈے کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔شامی فوج نے اسرائیل کو اس حملے کے سنگین نتائج کی تنبیہہ کی ہے۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس بمباری کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی اسرائیل نے نہ تو شام میں فوجی کارروائی کی کبھی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔

Leave a Reply