ڈومینیکن ری پبلک میں دھماکےسے اموات بڑھ کر 11 ہو گئیں

سینٹو ڈومنگو ۔16اگست (اے پی پی):کیریبین جزیرے پر واقع ملک ڈومینیکن ری پبلک کے قصبے میں دھماکے سے اموات بڑھ کر 11 ہو گئیں اور 10افراد لاپتہ ہو گئے۔ صدر لوئیس ابینادر نے بتایا کہ سان کرسٹوبل کے تجارتی علاقے میں پیر کو ہونے والے دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑک پر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دھماکے سے اموات بڑھ کر …

سینٹو ڈومنگو ۔16اگست (اے پی پی):کیریبین جزیرے پر واقع ملک ڈومینیکن ری پبلک کے قصبے میں دھماکے سے اموات بڑھ کر 11 ہو گئیں اور 10افراد لاپتہ ہو گئے۔

صدر لوئیس ابینادر نے بتایا کہ سان کرسٹوبل کے تجارتی علاقے میں پیر کو ہونے والے دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑک پر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دھماکے سے اموات بڑھ کر 11 ہو گئیں ہیں ۔

ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ زخمی ہونے والے 59 افراد میں سے 37 ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔