سرینگر ۔ 15 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مختلف جیلوں میں نظربند ہزاروں آزادی پسند رہنماو¿ں، کارکنوں اور نوجوانوں کے حوصلے اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی …
انسانی حقوق کے عالمی ادارے نظر بندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 15 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مختلف جیلوں میں نظربند ہزاروں آزادی پسند رہنماو¿ں، کارکنوں اور نوجوانوں کے حوصلے اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں وادی سے باہر کی جیلوں با الخصوص کٹھوعہ، کوٹ بلوال اور ادھم پور میں نظربند کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران اپنے ہی بنائے ہوئے جیل قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اورنظربندوںکو بنیادی سہولیات سے محروم رکھتے ہیں جبکہ بیماری کی صورت میں انہیں طبی سہولیات سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عوامی انتفادہ کے دوران 12سال کے معصوم بچوں سے لے کر 75سال کے معمر افراد سمیت ہزاروں لوگوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کردیا گیا ہے اور گرفتاریوں کا یہ سلسلہ جاری ہے۔








