سعودی عرب، سکول بس کو اوور ٹیک کرنے پر6ہزار ریال جرمانہ مقرر

ریاض ۔21اگست (اے پی پی):سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا کہ طلبہ کی سلامتی کے لیے سکول بس کو اوور ٹیک کرنا قابل سزا جرم ہے جس پر 6 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور ٹریفک قانونپر عمل درآمد کریں ، سکول بس پر طلبہ کے سوار اور اترتے وقت اسے …

ریاض ۔21اگست (اے پی پی):سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا کہ طلبہ کی سلامتی کے لیے سکول بس کو اوور ٹیک کرنا قابل سزا جرم ہے جس پر 6 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور ٹریفک قانونپر عمل درآمد کریں ، سکول بس پر طلبہ کے سوار اور اترتے وقت اسے و اوور ٹیک کرنے پر کم از کم 3 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 6 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو سکتاہے۔

واضح رہے کہ نیا تعلیمی سال اتوار 20 اگست سے شروع ہوچکا ہے ، جس کے بعد لاکھوں طلبہ کی سکولوں میں واپسی ہوئی ہے۔