بھارتی وزیر اعظم مودی کی برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر جنوبی افریقہ کے شہروں میں مذمتی احتجاجی مظاہرے

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر جنوبی افریقہ کے شہروں میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور ہندوتوا انتہا پسندوں کے ہاتھوں اقلیتوں پر ظلم و ستم کی مذمت کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کو آزاد کرو، یاسین ملک کو رہا کرو اور مودی گجرات کا قصائی ہے جیسے …

اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر جنوبی افریقہ کے شہروں میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور ہندوتوا انتہا پسندوں کے ہاتھوں اقلیتوں پر ظلم و ستم کی مذمت کے لئے احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کو آزاد کرو، یاسین ملک کو رہا کرو اور مودی گجرات کا قصائی ہے جیسے نعرے درج تھے۔

بدھ کو جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس کے مقام کے قریب ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جنوبی ایشیا کے انسانی حقوق کے کارکنوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، انہوں نے مودی مخالف پلے کارڈز اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور مودی کی فاشزم کی مذمت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

منگل کو جوہانسبرگ میں مودی کے خلاف احتجاج کے لیے ایک اور احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے کشمیر کے جھنڈے اور مودی مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس کی بین الاقوامی میڈیا نے کور یج کی اور مظاہرین کے انٹرویو بھی ریکارڈ کیے گئے۔انسانی حقوق کے کارکنوں نے ڈربن میں بھارتی قونصل خانے کے قریب بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’’بھارت اقوام متحدہ کی کشمیر پر قراردادوں پر عمل درآمد کرے‘‘، ’’بھارت اقلیتوں کا قتل بند کرو‘‘، کشمیر سے فلسطین تک قبضہ جرم ہے اور ’’مودی انسانیت کا قاتل‘‘ کے نعرے درج تھے۔