جوہانسبرگ ۔25اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کا ملک برکس ممالک کے ساتھ مزید تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے ترقیاتی اور معاشی مواقع پیدا کرنے اور اپنے تعلقات کو مطلوبہ سطح تک لے جانے کے لیے …
برکس ممالک کے ساتھ مزید تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں، سعودی عرب

مزید خبریں
جوہانسبرگ ۔25اگست (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ان کا ملک برکس ممالک کے ساتھ مزید تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے ترقیاتی اور معاشی مواقع پیدا کرنے اور اپنے تعلقات کو مطلوبہ سطح تک لے جانے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب توانائی کا ایک قابل اعتماد ذریعہ رہے گا اوراس کے پاس توانائی کی مستحکم منڈیوں کو برقرار رکھنے کے لیے وسائل موجود ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال کے آغاز میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ایران سمیت6نئے ممالک کو برکس بلاک میں شامل کیا جائے گا۔ ان ممالک کی رُکنیت کا اطلاق یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔








