امریکا کا ستمبر میں یوکرینی پائلٹس کو ایف ۔16لڑاکا طیاروں کی تربیت فراہم کر نے کا اعلان

واشنگٹن۔25اگست (اے پی پی): امریکا ستمبر میں یوکرینی پائلٹس کو ایف ۔16لڑاکا طیاروں کی تربیت فراہم کرے گا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ امریکا 2جنوبی ریاستوں میں امریکی ایئر فورس کے اڈوں پر ستمبر میں یوکرینی پائلٹس کو ایف۔16لڑاکا طیاروں کی تربیت فراہم کرنا شروع کرے گا۔ پینٹاگان کے پریس سیکرٹری پیٹرک ریڈر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ …

واشنگٹن۔25اگست (اے پی پی): امریکا ستمبر میں یوکرینی پائلٹس کو ایف ۔16لڑاکا طیاروں کی تربیت فراہم کرے گا۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ امریکا 2جنوبی ریاستوں میں امریکی ایئر فورس کے اڈوں پر ستمبر میں یوکرینی پائلٹس کو ایف۔16لڑاکا طیاروں کی تربیت فراہم کرنا شروع کرے گا۔

پینٹاگان کے پریس سیکرٹری پیٹرک ریڈر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ریاست ٹیکساس میں لاک لینڈ ایئر فورس بیس پر متعدد پائلٹس اور درجنوں ٹیکنشنز کو ستمبر میں انگلش زبان میں کلاسز کے ساتھ تربیت فراہم کی جائے گی۔ ٹرینیز کو زبان کی ضروری مہارتوں کو سمجھنے کے بعد انہیں اکتوبر میں ریاست ایریزونا میں مورس ایئر نیشنل گارڈ بیس سے ایف۔16 طیاروں کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائےگی۔

انہوں نے کہا ایف۔16 کے لیے نئے پائلٹ کو تربیت کے لیے 8ماہ اور ایک تجربہ کار پائلٹ کی اپ گریڈ ٹریننگ کے لیے 5ماہ کا عرصہ درکار درکار ہوتا ہے۔ یوکرین کو ایف۔16کی ترسیل کی مخصوص ٹائم لائن بتائے بغیر انہوں نے کہا کہ اس میں مہینوں لگ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک یوکرین کو طیارے فراہم کرنے کے خواہاں ہیں اور امریکا اس میں سہولت کاری کرے گا۔