جوہانسبرگ ۔25اگست (اے پی پی):جنوبی افریقہ کی ڈیجیٹل نیوز ویب سائٹ ڈیلی ماورک نے کہا ہے کہ بھارت نے اسے ایک رپورٹ شائع کرنے پر سائبر حملے کا نشانہ بنایا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے طیارے سے باہر آنے سے اس بنا پر انکار کردیا تھا کیونکہ جنوبی افریقہ کی حکومت نے ان کے استقبال کے لیے صرف ایک کابینہ وزیر بھیجا۔کشمیر میڈیا …
بھارت کامودی کے استقبال کے بارے میں سچائی شائع کرنے پر جنوبی افریقہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ

مزید خبریں
جوہانسبرگ ۔25اگست (اے پی پی):جنوبی افریقہ کی ڈیجیٹل نیوز ویب سائٹ ڈیلی ماورک نے کہا ہے کہ بھارت نے اسے ایک رپورٹ شائع کرنے پر سائبر حملے کا نشانہ بنایا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے طیارے سے باہر آنے سے اس بنا پر انکار کردیا تھا کیونکہ جنوبی افریقہ کی حکومت نے ان کے استقبال کے لیے صرف ایک کابینہ وزیر بھیجا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈیلی ماورک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سٹائلی چارالمبوس نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ ہمیں بھارت کی طرف سے سائبرحملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس(ڈی ڈی او یس) ایک قسم کا سائبر اٹیک ہے جو کسی ویب سائٹ یا اس کے سرور کو بڑے پیمانے پر جام کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ڈیلی ماورک کے مطابق یہ واقعہ 22 اگست بروز منگل کو پیش آیا۔ رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ جب نریندر مودی نے پریٹوریا میں واٹر کلوف ایئر فورس بیس پر طیارے سے اترنے سے انکار کر دیا تو جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے نائب صدر پال ماشاٹائل کو ان کے استقبال کے لیے روانہ کیا۔نریندر مودی کے برعکس صدر سیرل رامافوسا ذاتی طور پر چینی صدر کے استقبال کیلئے پہنچے تھے۔
نیوز سائٹ کے چیف ایڈیٹربرانکو برک نے کہایہ واضح ہے کہ اس حملے کا مقصد بھارتیوں کو اپنے وزیر اعظم کے استقبال کی سچائی سے ناواقف رکھنا تھا۔نریندر مودی نے 22 سے 24 اگست تک جوہانسبرگ میں منعقدہ 15ویں ”برکس”کانفرنس میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا۔








