یوکرینی پائلٹ آئندہ ماہ امریکا میں ایف ۔16 لڑاکا طیاروں کی تربیت شروع کریں گے، پینٹاگون

ٹوکیو۔26اگست (اے پی پی):پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائڈر نے کہا ہے کہ یوکرینی پائلٹ آئندہ ماہ امریکا میں ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی تربیت شروع کریں گے، جاپانی خبررسان ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع آئندہ ماہ یوکرین کے فوجی اہلکاروں کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کو اڑانے اور ان کی دیکھ بھال کی تربیت دینا شروع کر دے گی۔ یوکرین کے پائلٹ طیارے اڑانے کے لیے درکار خصوصی انگریزی …

ٹوکیو۔26اگست (اے پی پی):پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائڈر نے کہا ہے کہ یوکرینی پائلٹ آئندہ ماہ امریکا میں ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی تربیت شروع کریں گے، جاپانی خبررسان ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع آئندہ ماہ یوکرین کے فوجی اہلکاروں کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کو اڑانے اور ان کی دیکھ بھال کی تربیت دینا شروع کر دے گی۔

یوکرین کے پائلٹ طیارے اڑانے کے لیے درکار خصوصی انگریزی اصطلاحات، ستمبر میں سیکھنا شروع کر دیں گے۔ توقع ہے کہ اکتوبر میں مغربی ریاست ایریزونا میں، ایئر نیشنل گارڈ بیس پر پرواز کی تربیت شروع ہو گی۔پیٹ رائڈر نے کہا کہ کئی پائلٹوں اور دیکھ بھال کرنے والے درجنوں افراد کے حصہ لینے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے پائلٹس کی تربیت عموماً8ماہ تک جاری رہتی ہے لیکن زیادہ تجربہ کار پائلٹس کے لیے یہ 5ماہ کے اندر مکمل ہو سکتی ہے۔