آسٹریلیا کے شمالی ساحل پر امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ

47
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

کینبرا۔27اگست (اے پی پی):آسٹریلیا کے شمالی علاقہ جات کے ساحل پر امریکی فوجی طیارے کے گر کر تباہ ہو گیا ہے۔آسٹریلین خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے محکمہ دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ڈارون سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال میں جزیرے میلو یل میں ایک امریکی بوئنگ ۔وی 22طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:43 بجےتربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت جہاز میں 23 امریکی اہلکار سوار تھے تاہم ان اہلکاروں میں آسٹریلوی ڈیفنس فورس کا کوئی اہلکار نہیں تھا ۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارووائیاں جاری ہیں اور اس نازک ابتدائی مرحلے پر ہماری توجہ واقعے کے ردعمل اور ملوث افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایئر میڈیکل سروس کیئر فلائٹ نے 3 زخمی مسافروں کو رائل ڈارون ہسپتال منتقل کیا ہے جن میں سے 1 کی حالت تشویشناک ہے۔