کابل۔27اگست (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ بغلان میں ایک سڑک حادثے میں 6مسافرہلاک جبکہ3زخمی ہوگئے ہیں ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے میڈ یا کو بتایا کہ صوبہ بغلان کے ضلع بنو اندراب ایک کار دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6مسافر ہلاک جبکہ 3دیگر زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی مدد سے ہلاک اور …
افغانستان میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد ہلاک

مزید خبریں
کابل۔27اگست (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ بغلان میں ایک سڑک حادثے میں 6مسافرہلاک جبکہ3زخمی ہوگئے ہیں ۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے میڈ یا کو بتایا کہ صوبہ بغلان کے ضلع بنو اندراب ایک کار دریا میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار 6مسافر ہلاک جبکہ 3دیگر زخمی ہوگئے ۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی مدد سے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو دریا سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں خستہ حال سڑکیں، پرانی گاڑیاں، سفر کے دوران حفاظتی اقدامات کا فقدان سڑک حادثات کی بڑی وجوہات ہیں ۔








